اسلام آباد(جنگ نیوز) کرسمس کے حوالے سےسینٹرل سیکرٹریٹ پاکستان پیپلزپارٹی میں سادہ اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دیگر کے علاوہ انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری۔ مرکزی اقلیتی رہنماء راشد چوہان ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی۔ سہیل رومی اور پاسٹرقیصر نے کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کی علمبردار رہی ہے۔