• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ریس لگاتی دو گاڑیوں نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کرال چوک کے قریب نجی سوسائٹی میں جمعہ کی صبح ریس لگاتی دو گاڑیاں موٹر سائیکل سوار زخمی کر کے اسےنجی ہسپتال میں لاوارث چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ دو تیز رفتار گاڑیاں غیر قانونی طور پر ریس لگا رہی تھیں۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ہونڈا سوک نمبر BHB-499 نے انتہائی غفلت، بے قابو رفتار اور مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد کار میں سوار افراد زخمی کو قریبی نجی ہسپتال تو لے گئے مگر علاج معالجے کی ذمہ داری اٹھانے کے بجائے اسے بے یارو مددگار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
اسلام آباد سے مزید