• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات، میاں بیوی پر فائرنگ خاتون جاں بحق، مرد شدید زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ روات کے علاقے چک بیلی خان بانیاں کے قریب دو افراد نے میاں بیوی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریحان نامی شخص کی بیوی جابحق اور ریحان شدید زخمی ہو گیا" مضروب ریحان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ شکیل اور اس کے ساتھی نے ہم دونوں کو قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے میری بیوی زندگی کی بازی ہار گئی اور مجھے شدید زخمی کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید