اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدہ فردوس نے پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کی شمولیت پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید تقویت دے گی۔ سیدہ فردوس ایک فعال سماجی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ان کی شمولیت سے پارٹی کی صفوں میں نئی توانائی اور جذبہ پیدا ہوگا۔ سیدہ فردوس کی شمولیت عوامی قوت پارٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔