• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختمِ نبوتؐ، صحابہ کرامؓ و اہلِ بیتِؓ کی گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی، صدر سنی علماء کونسل

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مرکزی صدر سنی علماء کونسل پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی ختمِ نبوت، صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی عزت و ناموس پر کسی قسم کی گستاخی یا سازش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس طرح اصحابِ رسولؓ کا تحفظ دینی فریضہ ہے، اسی طرح پاکستان کا نظریاتی و جغرافیائی استحکام بھی ناگزیر ہے۔ حکومتِ وقت پاکستان کے اندر جاری بیرونی مداخلت کو فوری طور پر روکے، یہ مداخلت ملک کے امن، سلامتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےسنی علماء کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام کھنہ پل راولپنڈی میں سیرتِ خاتم النبیین ؐ اور عظمتِ صحابہ و اہلِ بیتؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا اورنگزیب فاروقی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار میں کئی مہینوں سے اہلِ سنت عوام پر جاری ظلم و ستم، محاصرے اور انسانی حقوق کی پامالی فوری طور پر بند کی جائے، بصورتِ دیگر اہلِ سنت خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔کانفرنس سے مرکزی نائب صدر علامہ عطاء محمد دیشانی، مولانا معاویہ اعظم طارق، مفتی تنویر عالم فاروقی، مولانا عثمان عثمانی، مولانا بلال عمر، مولانا عبدالرحمن معاویہ سمیت دیگرعلماء کرام نے خطاب کیا۔ مفتی مجیب الرحمٰن ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل ، مفتی حفیظ الرحمن سمیت کارکنان اور عوام اہلِ سنت نے شرکت کی۔ 
اسلام آباد سے مزید