اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)تھانہ صدر واہ پولیس نے سیلون پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے والے سیلون مالک کو گرفتار کر لیا ہے، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص کے پاس سیلون پر کام کرنے کے لیے گئی تو مذکورہ نے اس کے ساتھ زیادتی کی، صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔