• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں بھی 25 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پنجاب بھر میں جائیدادوں کے ڈی سی ریٹس میں اضافے کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں بھی 25 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا ،جائیداد کے سرکاری ریٹس اور ٹیکسوں کی شرح میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ہی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو نئے مالی سال کے ٹیکس نوٹس بھی بھجوا دئیے گۓ ،نئے جاری کردہ نوٹسز میں ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی تھی جبکہ شہریوں کو یہ نوٹس 22 دسمبر کے بعد بھجوائے گئے۔ اس طرح ہر شہری سے سرچارج کی مد میں بھاری رقوم بھی ٹیکس میں ڈال دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال جنوری میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نہ صرف 5 مرلہ سے کم گھروں اور بیواؤں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا بلکہ بیشتر شہریوں کو 1 سے 3 سال کے سابقہ بقایا جات بھی بھجوا دیئے گئے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ٹیکسیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ریکوری کے اہداف پورے کرنے کی دوڑ میں شامل ایکسائز افسران اور عملے کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں پر بھاری ٹیکسوں کے ساتھ بلاجواز ظالمانہ جرمانے اور سرچارج ختم کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید