راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی تنظیم الکرم فرینڈز راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ماہانہ درس قران کی علمی و فکری نشست 27 دسمبر ہفتہ، بعد از نمازِ مغرب جامع مسجد مدنی الہ آباد ویسٹرج 3 گلی نمبر 6 راولپنڈی کینٹ میں ہو گی۔حافظ بدر منیر اعوان کے مطابق پروگرام کا موضوع سورۂ حجرات کی روشنی میں آدابِ زندگی ہے، جو موجودہ معاشرتی و اخلاقی چیلنجز کے تناظر میں نہایت اہم اور رہنمائی سے بھرپور ہے۔