راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)وزیراعلی پنجاب کے خطہ پوٹھوہار کے لیےایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت راولپنڈی کے گاؤں ڈاوری میں ادرک فیسٹیول ہوا ۔جس کا مقصد خطہ پوٹھوہار میں ادرک کی کاشت اور اس کی سپلائی چین کو فروغ دینا تھا۔ فیسٹول میں ڈاکٹر ساجد الرحمٰن ڈائریکٹر جنرل زراعت تحقیق پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب ادرک کی کاشت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کر دہا ہے تاکہ اس فصل کی مقامی طور پر کاشت کے بڑھایا جائے اوراس کی درآمد کو کم کر کے ملکی اخراجات کو کم کیا جاسکے۔ فیسٹیول میں محمد عرفان مان ڈائریکٹر پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ ،خواجہ مظہر اقبال ایگریکلچر ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ ،ترقی پسند کاشت قاسم نشتر اور عامر شہزاد کے علاوہ سائنسدانوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی ۔