اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی چار درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ 2 کاریں، ایک رکشہ ، 17 موٹر سائیکل اور 22 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 14 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، تھانہ سول لائن کے علاقے میں قیصر مقبول سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون جبکہ اسی تھانے کے علاقے لالہ زار میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار 5 نوجوانوں کے ایک گروپ سے 7 موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر لے گئے ، تھانہ روات اور تھانہ سنبل کے علاقے سے دو کاریں چوری ہو گئیں جبکہ تھانہ مارگلہ کے علاقے سے حیدر خان کا رکشہ چوری کر لیا گیا ۔