حکمران سیاستدان قوم و ملک کے مفادات کو ترجیح دیں، حسین مقدسی

February 02, 2023

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہاہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ کرکے سفاک دہشت گردوں نے ایک بار پھر فضاؤں کو سوگوار کردیا۔پاک وطن کی بقاء و سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں‘ انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو نکیل ڈالنے کیلئے نیشنل ایکشن پر عملدرآمدضروری ہے،فرانس اور سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی، قبیح فعل کا ارتکاب عالم اسلام کے منہ پرطمانچہ ہے۔کمسن مجاہد ِکربلا حضرت شہزادہ علی اصغرکا کربلاکے میدان میں کردار مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عشرہ اجر رسالت کی مناسبت سےشہزادہ علی اصغر کے یومِ ولادت پر محفل نورسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکمران سیاستدان قوم و ملک کے مفادات کو ترجیح دیں ۔