راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کورنگ نالہ میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق اظہار علی ولد شوکت حسین، بعمر تقریباً 18 سال، سکنہ مینگو ٹاؤن بھارہ کہو، اپنے دوستوں اور کزنز کے ہمراہ کوٹ ہتھیال کے قریب کورنگ نالہ میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا،اس کے ساتھ موجود کزنز اور دیگر افراد نے فوری طور پر اسے نالے سے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔