• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں پریشر ہارن اور ہارن کے غلط استعمال کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبہ بھر میں پریشر ہارن اور مسلسل ہارن کے غلط استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ،نئے احکامات کے تحت پنجاب بھر میں پریشر ہارن کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہوگی،ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کو بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں، درسگاہوں اور ایمرجنسی سینٹرز کے قریب غیر ضروری ہارن بجانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے، انہوں نے کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو فوری طور پر پریشر ہارن اتارنے کی ہدایت کی ہے، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے جا چکے ہیں، ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو صوتی آلودگی اور ذہنی اذیت سے بچانا ہے۔
اسلام آباد سے مزید