• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو یہ جاننے کا حق ہےکیا خرید رہے ہیں،مصنوعات پر وارننگ لیبلز کا نفاذ کیا جائے،ماہرین صحت

اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پاکستان کے عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ وہ کیا خرید رہے ہیں اور کیا کھا رہے ہیں۔ حکومت چینی، سوڈیم اور غیر صحت بخش چکنائی کی زیادہ مقدار والی الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر لازمی فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کا نفاذ کرے ۔یہ مطالبہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے تھنک ٹینک نے اپنے اجلاس جبکہ ماہرین صحت و علمائے کرام نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی اور پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ان غذائی مصنوعات کے بارے میں واضح اور قابلِ فہم معلومات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے جو وہ خریدتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید