راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)فضائی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی صورت میں متعلقہ ماحولیاتی قوانین و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار مقررین نےٹیکسلا میں محکمہ زراعت پنجاب توسیع کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ہال ٹیکسلا میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت لمبرداران کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں تحصیل ٹیکسلا سے 52 لمبرداران اور ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔