راولپنڈی (ساجد چوہدری) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نعمان خالد نے پراپرٹی ٹیکس کے پی ٹی-5 (چالان) نوٹسز کے اجراء میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹیکس دہندگان تک پی ٹی 5 کی جلد از جلد اور شفاف طریقے سے پہنچانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، یہ احکامات انہوں نے ٹیکس دہندگان کی طرف سے رواں مالی سال کے چالان تاحال نہ ملنے اور بعض ایکسائز انسپکٹروں کے چالان کی فراہمی میں عدم تعاون پر گزشتہ روز جاری کئے، انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی-5 کی ترسیل کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔