راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،16موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سکیم 7 ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ایران روڈ کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں،اسلم شہید روڈ پرمحمد عرفان کے گھرسے تالے توڑ کر32تولے وزنی 24طلائی چوڑیاں ،طلائی سیٹ اور دیگرزیورات وزنی 72تولے ،ایل ای ڈی ،اور دیگر اشیاء ،غریب آباد میں محمد رقیب کی دکان سے تالے توڑ کر27ہزار روپے نقدی ،اوردیگر اشیاء مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،فوزیہ افتخارکے گھرسے 16ہزار روپے اور موبائل ،عسکری 3میں کرنل (ر)ارشد علی کے گھرسے 5لاکھ روپے اور ڈرل مشین ،ثمر زار میں روبینہ ریاض کے گھر سے7تولے کے طلائی زیورات ،موہن پورہ،،22فٹا روڈ،پیپلز کالونی،جھنڈا چیچی و دیگر علاقوں میں طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء چور لے گئے ۔