راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیکورٹی گارڈ فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،تھانہ انڈسٹریل ایریا کو جوادعارف نے بتایاکہ میرا بھائی حمادعارف موٹرسائیکل پرسوار ہوکرجارہاتھاکہ آئی ایٹ فور میں اچانک اسلحہ آتشیں کا فائر اسے لگا اور وہ موٹرسائیکل سے نیچے گر پڑا،اسے پمز ہسپتال شفٹ کیاگیاجہاں دوران علاج معالجہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔