راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری گزشتہ 2روزکے دوران مختلف وارداتوں میں 29موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی ، مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے غیر ملکی کرنسی،طلائی زیورات،قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔تفصیلات کے مطابق گن پوائنٹ پر تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ ، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ قاسم آباد،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں ریلوے سٹیشن کے علاقوں میں متعدد ڈکیتیاں کی گئیں موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں۔