• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ آراے بازار کوعلی عباس نے بتایاکہ میرے چچا کفایت حسین کیانی کو ہارلے سٹریٹ میں ڈاکٹر اے کیو کالج کے سامنے مہران کار نے پیچھے سےٹکر ماری جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ،تھانہ چک لالہ کو کرنل محمداقبال نے بتایاکہ عسکری 1کی جامع مسجد میں میرے بڑے بھائی حساس ادارے کے افسر محمد صدیق نمازجمعہ پڑھنے گئے ،نماز کے بعد پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی نہایت تیزی سے آئی اور میرے بھائی محمد صدیق کو اٹھاکردیوار کے ساتھ دے ماراسی ایم ایچ شفٹ کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور پھر ان کا انتقال ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکو نگہت بی بی نے بتایاکہ میرا بڑابیٹا محمدعلی جان بعمر 25سال جوکہ ذوالفقار علی کے پاس بطور ڈرائیور کام کرتا تھا،جوایچ ایم سی ٹیکسلاکے قریب گاڑی روڈکے سائیڈ پرکھڑی کرکے باہر کھڑا تھاکہ ایک لوڈر رکشہ نہایت تیزرفتاری سے آیااور میرے بیٹے کوہٹ کرکے فرار ہوگیا،ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید