فاطمید فاؤنڈیشن میں پولیس لائن بم دھماکے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

February 02, 2023

پشاور(جنگ نیوز)فاطمید فاؤنڈیشن پشاور میں گزشتہ روز پشاور پولیس لائن میں شہید ہونیوالے پولیس کے جوانوں اور دیگر شہداء کیلئے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے ایڈ منسٹریٹر بدر حسین نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب غمزدہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ انہوں نے بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کی حفاظت فرمائیں اور تمام پولیس شہداء کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت ِ کاملہ عطا فر مائے ۔