کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق

February 02, 2023

علامتی فوٹو

کراچی وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن قبرستان کے قریب شادمان ہائٹس کے سامنے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 38 سالہ کانسٹیبل قربان علی ابڑو ولد ولی محمد کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے تک اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔