کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والی بچی کیلئے کینڈل لائٹ وجل

February 03, 2023

لندن (پی اے) کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والی بچی کے لئے کینڈل لائٹ وجل ہوا۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ ملٹن کینز میں کتے کا حملے میں ایک 4 سالہ بچی ہلاک ہو گئی، یہ ایک جداگانہ المناک واقعہ ہے جس میں ایک گھریلو پالتو جانور ملوث ہے۔ افسران منگل کو یہ رپورٹیں ملنے کے بعد کہ ایک کتے نے ایک عقبی گارڈن میں ایک بچے پر حملہ کیا ہے۔ نیدرفیلڈ میں بروڈلینڈز پر ایک مکان پر گئے تھے ۔ بچی کومقامی طورپر الائس سٹونز کا نام دیاگیا ہے تاہم اس کی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ٹیمز ویلی پولیس نے کہا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ افسران کتے کی نسل معلوم کرنے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں جسےتلف کر دیا گیا۔ بدھ کی شام مکان کے نزدیک گرانڈ یونین وائن یارڈ چرچ پر کینڈل لائٹ وجل ہوا۔غمزدہ خاندان کیلئے دعائیں کی گئیں اور سپیکرز پر موسیقی بجائی گئی جس میں امیزنگ گریس اور اوور دی رینبو شامل تھی۔ووفٹن کمیونٹی کونسل کی کونسلرڈونا فلر نے کہا کہ وجل کا مقصد کمیونٹی کو اکھٹا کرنے اور ایک دوسرےسےتقویت حاصل کرنے کے لئے تھا۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خاندان کو اس صدمے سے گزرنے کیلئے زمان و مکان کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہے کہ ہم مستقبل میں ان کی مدد کریں گے۔ وزیراعظم رشی سوناک نے وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور تیزی سے پیشہ ورانہ طورپرجوابی کاروائی کیلئے ایمرجنسی سروسز کاشکریہ ادا کیا۔ مقامی رہائشی افرادنے 4 سالہ بچی کی ہلاکت کی خبر پر غم کا اظہارکیا ہے۔