ایف بی آئی کی امریکی صدر کے گھر کی 4 گھنٹے تلاشی

February 03, 2023

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے ( ایف بی آئی) نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے دفتراور رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں اور یہ تلاشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔امریکی صدر کے وکیل نے بیان میں کہا کہ تلاشی کیلئے صدر کی رضامندی لی گئی تھی۔ ایف بی آئی نے صدر کے گھر کی تلاشی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس پربھی خفیہ دستاویزات کو ہینڈل کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔