پاکستان نے ہدف سے پہلے جذام پر قابو پایا، وزیراعلیٰ سندھ

February 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مراد علی شاہ نے کہا کہ جذام کا عالمی دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو تسلیم کریں جو اس بیماری /تجربات سے گزرے ہیں ، اس بیماری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے رہے، اس سے جڑے بدنما داغ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لپروسی کنٹرول پروگرام کا آغاز 1960کی دہائی میں صوبائی محکمہ صحت اور میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے مشترکہ اشتراک سے کیاگیا اور 55سال کے عرصے میں یعنی 1996میں پاکستان جذام پر کامیابی سے قابو پا کر ایسٹرن میڈیٹیرین ریجن آفس میں پہلا ملک بن کر سامنے آیا جہاں ڈبلیو ایچ او کے ٹارگٹ کے مطابق سال 2000سے پہلے ہی جذام پر قابو پالیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نےمیری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر اور محکمہ صحت کو پاکستان میں جذام پر قابو پانے کے حوالے سے طویل وابستگی اور مشترکہ کوششوں کا ایسا مثالی نمونہ پیش کرنے اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔یہ بات انہوں نے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سنٹر کے زیر اہتمام 70ویں عالمی یوم جذام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں سی ای او ملاک مسٹر مروین لوبو، جرمن سفیر مسٹر الفریڈ گراناس، جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز، پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن، سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں 70ویں عالمی یوم جذام کی اس پُر مسرت تقریب کا حصہ ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جذام کا عالمی دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو تسلیم کریں جو اس بیماری /تجربات سے گزرے ہیں۔