اداکارہ سحر خان کی کھٹی میٹھی گفتگو تابش ہاشمی کی میزبانی میں، ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

February 03, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ فیصل قریشی کو بچن سے ٹیلی ویژن پر دیکھاہے۔ اب ڈرامے کے اندر اُن کی اہلیہ کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت اچھا الگ رہا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران سحر خان کے ساتھ مختلف گیمز بھی کھیلے گئے اور حاضرین نے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دلچسپ سوال پوچھے۔ ناظرین اس شو کا مکمل احوال تابش ہاشمی کی میزبانی میں جمعہ کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔