ایچ ڈی پی کی ساتویں دو روزہ کانگریس آج شروع ہوگی

February 03, 2023

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ساتواں دو روزہ کانگریس آج شروع ہوگی۔ دوپہر جنرل ریٹائرڈ محمد موسی خان پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہال میں سابقہ سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد گذشتہ مرکزی کونسل اور پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے جسکے بعد سوال جواب کا سیشن شروع ہوگا جس میں پارٹی کے مخصوص شرکا سوال کرسکیں گے پارٹی کے دوسرے روز الیکشن کمیٹی کے نگرانی میں مرکزی کونسل کے اراکین کے چناکے لئے باقاعدہ انتخابات ہونگے جس کیلئے مخصوص ووٹر صبح بجے سے دوپہر بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جسکے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا اور سہ پہر بجے الیکشن کمیٹی نتائج کا اعلان کریں گے اسکے بعد نومنتخب مرکزی کونسل کا فوری اجلاس الیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی ہوگا جس میں پارٹی کے نئے مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کو منتخب کیا جائے گا جسکے بعد الیکشن کمیٹی کامیاب عہدیداران و مرکزی کونسل کے اراکین کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے الیکشن کمیٹی نے تمام امیدواروں اور پارٹی کے مخصوص اراکین کو بند اجلاس اور حق رائے دہی کے استعمال کیلئے اپنی حاضری یقینی بنانے کی تاکید کی ہے ۔