• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا مستقبل تعلیم یافتہ نسل کی تشکیل سے وابستہ ہے، بلال مندوخیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میںکہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف معاشی ترقی نہیں بلکہ تعلیم یافتہ، ہنرمند اور باشعور نسل کی تشکیل سے وابستہ ہےحالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ خواندگی کے فروغ کو قومی ترجیح بناتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ خواندگی صرف پڑھنے لکھنے کی صلاحیت کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کو اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ، معاشی طور پر خودمختار اور معاشرے کا فعال شہری بنانے کا بنیادی ذریعہ ہےکوئی بھی قوم اس وقت تک حقیقی ترقی حاصل نہیں کرسکتی جب تک اس کے ہر بچے، نوجوان اور بالغ فرد کو تعلیم کے مساوی مواقع میسر نہ ہوں سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان میں مردوں اور خواتین کی شرحِ خواندگی میں نمایاں فرق اب بھی ایک بڑا چیلنج ہےخواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیے بغیر معاشرے کی مجموعی ترقی ممکن نہیں۔
کوئٹہ سے مزید