سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کیخلاف چھاپہ، چار افراد گرفتار

February 03, 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر واہ کینٹ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز پر سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز بشمول لیپ ٹاپ، پی سی، موبائل فون اور سم کارڈ قبضے میں لے لئے گئے، اس دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔