ڈالر عروج پر، روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار

February 03, 2023

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلندیوں پر جبکہ پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔

انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 276.58 روپے ہے، انٹربینک میں آج ڈالر 5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 13.98روپے مہنگا ہوا ہے۔

کراچی: انٹربینک میں گزشتہ جمعے کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262.60 روپے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کا ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 7.50 روپے مہنگا ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز منفی میں تبدیل

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو تھوڑی ہی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے پہلے 40 ہزار 860 پر آیا تھا اور اس کے کچھ دیر بعد اسٹاک مارکیٹ نیچے آنا شروع ہوئی، 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 649 ہو گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔