سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، رحیم کاکڑ

February 04, 2023

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، ملک نصیب اللہ بیٹنی، میر وائس کاکر، احمدشاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، نصیر ترین، اللہ داد، توقیر بھٹی و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ قابل اور بہادر افسر ہیں جن کی تعیناتی سے لیویز کا مورال بلند ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بی ایریا میں لیویز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے حالیہ برفباری یا پھر شدید سیلاب میں لیویز نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کیں۔ درایں اثناء بیان میں انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور ڈاکٹروں کے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں دوسری جانب صفائی کا فقدان ہے عوام کی فریاد سننے والا کوئی۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں میں عوامی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔