این اے 133، ضمنی الیکشن 16مارچ کو ہوگا، ریٹرننگ آفسر مقرر

February 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہورVIII این اے 130میں ضمنی انتخاب کے لیے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ماجد شریف ڈوگر مقرر کیے گئے۔ این اے 130حلقہ کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز حامد رشید اے سی رائیونڈ اور سعید اصغر ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسر مقرر کیے گئے۔ لاہورVIII این اے 130میں ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنII لاہور کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔