بڈھ بیر منشیات فروش کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں زخمی ہوگیا

February 05, 2023

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ بڈ ھ بیرمیں مبینہ منشیات فروش نے پولیس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس میں وہ بال بال بچ گئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ سوڑیزئی بالا کے علاقہ میں ہوا ۔پولیس کے مطابق انہیں اطلا ع ملی تھی کہ سو ڑیزئی بالا میں مبینہ منشیا ت فروش شہا ب الدین ولد حبیب الرحما ن منشیا ت کی سپلائی کررہا ہے جس پر پولیس کی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ما را تو ملزم نے پولیس پا رٹی کو دیکھتے ہی فائر نگ شروع کردی جس پر پولیس اہلکار وں نے اپنی دفاع کی خاطر جوا بی فائر نگ کی جس کے نتیجہ میں ملزم لگ کر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھی کر کے رپو رٹ درج کر لی گئی ہے۔