کابل: قطر کے نمائندہ خصوصی کی طالبان وزیر خارجہ سے ملاقات

February 06, 2023

قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے گزشتہ روز دورہ کابل میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی مطلق بن ماجد القہتانی نے کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے سیاسی تعاون، دو طرفہ تعلقات اور انسانی امداد پر بات چیت کی۔

خیال رہے کہ 2012 میں قطر نے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دی تھی، یہ دفتر اب تک قائم اور فعال ہے۔

موجودہ افغان حکومت میں شامل اہم رہنماؤں کی امریکا سمیت دیگر مغربی اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اسی دفترمیں ہوئی تھیں۔