ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کارریلی

February 07, 2023

بارسلونا(جواد چیمہ)اسپین کے شہر بارسلونا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام کار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت فیڈریشن کے صدر کامران خان نے کی۔ریلی میں کشمیری وپاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی، شرکا نے گاڑیاں کشمیری اور پاکستانی پرچموں سے سجا رکھی تھیں ریلی اپنے مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی کھلے میدان میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی ساتھ مقامی پولیس کی گاڑی موجود رہی، اس دوران شرکا پاکستان زندہ باد، دہشت گرد مودی دہشت گرد ،بھارت دہشت گرد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ شرکا کا کہنا تھا انڈین فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور عالمی طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں،ایک بچے نے اسپانش زبان میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔