چیف وارڈن کیلئے سنیارٹی لسٹ جاری کرنے کیلئے رٹ دائر

February 07, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نےسید سجاد حیدر شاہ اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ سب جیل چکوال کی چیف وارڈن کیلئے سنیارٹی لسٹ جاری کرنے کیلئے دائر رٹ پر آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود یا مجاز افسرکے ذریعے درخواست گزار اور دیگر متعلقہ کو سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کریں۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن (آئی جی جیل خانہ جات)سنیارٹی لسٹ کے حوالے سے درخواستوں پر فیصلہ میں غیر ضروری تاخیر کررہے ہیں۔