پولیس میں محکمانہ پروموشنز 3 دن میں مکمل کرنیکی ہدایت

February 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان سمت تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو ملازمین کی ترقی کی سفارشات 9 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، کانسٹیبل سے ڈی ایس پی تک ترقی کیلیے اے سی آرز سمیت تمام کاغذات اور سفارشات 9 فروری تک سی پی او بھیجی جائیں، اسی طرح پنجاب بھر میں پولیس ملازمین کی سزاؤں کے خلاف زیر التوا اپیلوں کو 16 فروری تک نمٹایا جائے، تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان 16 فروری تک ماتحت سٹاف کی زیر التوا اپیلوں پر فیصلہ سازی مکمل کریں۔