طالبعلم پر تشدد،CPB کا نوٹس

February 07, 2023

لاہور(خبرنگار) چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے لیاقت آباد کے علاقہ میں 10سالہ طالبعلم پر مدرسے کے معلم کے مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔چیئرپرسن نے کہا کہ بچے کی کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم کے نشانات ہیں۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔