برٹش ایئر ویز نے مسافر کو دھوکا دے دیا

February 07, 2023

فائل فوتو

برٹش ایئر ویز نے اپنے ایک مسافر کو دھوکا دے دیا، مسافر سے بغیر کھڑکی والی سیٹ کو کھڑکی والا بتاکر اضافی کرایہ وصول کرلیا۔

سفر چاہئے طویل ہو یا مختصر کھڑکی والی سیٹ کا مزاح ہی کچھ اور ہوتا ہے، اکثر مسافر کھڑکی والی سیٹ کے لئے اضافی فیس ادا کرنے کے لئے بھی راضی ہوجاتے ہیں تاکہ وہ کھڑکی کے باہر حسین نظاروں کا لطف اُٹھا سکیں۔

لیکن کیا کبھی آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ جن حسین نظاروں کی خاطر جس کھڑکی والی سیٹ کے لئے اضافی فیس ادا کر رہے ہیں وہ سرے سے ہے ہی نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ برٹش ایئر ویز نے اپنے ایک مسافر کو دھوکا دے دیا، کھڑکی کے شوقین مسافر سے اضافی کرایہ لے کر بغیر کھڑکی والی سیٹ پکڑا دی۔

انیرتھ متھل نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں جہاز کے دوران پرواز تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے دائیں طرف کی کھڑکی والی سیٹ کے لیے اضافی رقم ادا کی کیونکہ جب آپ ہیتھرو میں لینڈ کرتے ہیں تو انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے، لیکن میری کھڑکی کہاں ہے؟ ‘۔

انہوں نے برٹش ایئر وے کو ٹیک کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے جواب دیں‘۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے، ٹویٹ پر 5,900 سے زیادہ لائکس جمع ہو چکے ہیں۔ بہت سے ٹویٹر صارفین نے دعوی کیا کہ مسافر کو یقینی طور پر ایئر لائن نے دھوکا دیا ہے۔ ایک صارف نے مذاق میں کہا، ’شاید وہ نہیں جانتے تھے کہ آپ ونڈوز کے صارف ہیں؟‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’برطانوی اور ان کی چوری کی پرانی عادتیں‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ کو اب تک 6 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس جہاز کو ٹیک کمپنی ایپل نے بنایا ہے اس لئے اس میں ونڈو نہیں ہے۔