مسئلہ کشمیر دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر پاکستان کا سوچنا ہوگا، معظم احمد خان

February 08, 2023

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ آزادی حاصل کرنا مشکل کام تھا اور آزادی کی حفاظت کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے، اس حوالے سے ہم اپنی افواج پاکستان کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجا ہو کر سب سے پہلے پاکستان کا سوچنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں توجہ کا باعث بن چکا ہے جب کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے جس کیلے اقوامِ عالم اپنا بھر پور کردار ادا کرے ورنہ خطے کوشدید بد امنی اپنی لپیٹ میں لےسکتی ہے۔ پاکستانی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’ پاکستان فرسٹ‘‘ کے عنوان سے ریاستی اداروں افواج پاکستان، عدلیہ ، مقننہ اور میڈیا کیساتھ اظہار یکجہتی ، افوج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین اور شہداء افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل، یونائٹیڈ پشتون سوسائٹی، کونسلرز فورم، کے زیرِ اہتمام مرکزی صدر حاجی عابد حسین ، سید قمر رضا اور صفدر خان باچہ کی میزبانی میں لندن کے نواحی علاقے سلاؤ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت بانی و چیئرمین او پی ڈبلیو سی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نعیم نقشبندی کر رہے تھے جب کہ لارڈ قربان حسین ، فوکل پرسن وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانیز آصف علی خان ، میئر چشم ماجد چوہدری ، میئر آف ہائی ویکمب عارف حسین مہمان خصوصی تھے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی کو تمام سیاسی ، علاقائی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے استحکام کیلئے کاوشیں اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ افواج پاکستان کو ملک کے اندرون و بیرون بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے اور پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی قوم اور اوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت اور دنیا کی چھٹی مضبوط ترین فوج رکھتا ہے اور ہر محب وطن پاکستانی ، پاکستان اور افواج پاکستان کا مجاہد اور سپاہی ہے،تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور افواج پاکستان ، عدلیہ سمیت تمام اداروں کیخلاف ہونے والے نفرت انگیز پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا مطلب پوچھنا ہے تو شام ، عراق ، لیبیا کی عوام سے پوچھیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹس کمیونٹی خدمات میں مصروف عمل ہیں ۔ حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صوبے ، قبیلے ، سیاسی ، مذہبی یا سماجی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں، پاکستان اور سبز ہلالی پرچم سب سے مقدم ہے اور ہر صورت میں افواج پاکستان، عدلیہ اور دیگر اداروں کے تقدس کی پامالی کی کاوشوں اور سازشوں کا قلع قمع کرنا ہر پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے، افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔ سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنی مسلح افواج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔ فوکل پرسن وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانیز آصف علی خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو ملک کے اندرون و بیرون بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے اور پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی قوم اور اوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آصف خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی کو تمام سیاسی ، علاقائی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے استحکام کیلئے کاوشیں اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر یونائٹڈ پشتون فورم صفدر خان باچہ ، صدر کونسلرز فورم ساؤتھ کونسلر قیصر چوہدری، صدر کونسلرز فورم نارتھ کونسلر عاصم رشید، صدر پی پی پی میاں محمد سلیم ، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای اور ایسٹر کھوکھر کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ افواج پاکستان ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف جب بھی عوام میں ناامیدی ، مایوسی یا نفرت انگیز بات پھیلائی جائے تو اس کو ہم رد کریں، تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر کموڈور ذیشان نبی ،منسٹر پولیٹیکل حسن علی ضیغم، قونصلر اسد رشید ، فرسٹ سیکرٹری فیصل محمود ، فرسٹ سیکرٹری عرفان طارق،میجر وجاہت، ہیڈ آف چانسری فہد احمد، سرفراز احمد، اعجاز خان، کونسلرز فورم ساؤتھ کے صدر قیصر چوہدری ، کونسلرز فورم نارتھ کے صدر کونسلر عاصم رشید ، چوہدری آفتاب حسین ، حاجی محمد رفیق ، منصور کیانی ، مرکزی نائب صدر پی پی پی ریاض کوہمروی ، قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، ایاز رفیق، راجہ طلعت کیانی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوکے اسلم ڈوگر، نعیم طاہر ، غلام عباس ، ہارون نذیر، نعیم ملک ، امجد تارڑ ایڈووکیٹ، نثار چوہدری ایڈووکیٹ، انجینئر فرخ جمیل ، صدر پی پی پی میاں سلیم، پاکستان عوامی تحریک کے حاجی منیر حسین۔ انجینئر وقاص ، ڈپٹی میئر نبیلہ رانا ، سابق میئر راجہ ضیا، کونسلر راج ولی خٹک، کونسلر نیک نام، راشد حسین، کونسلر فیاض ، کونسلر وحید ، ڈاکٹر کونسلر شہباز چیمہ ، کونسلر بیرسٹر ارمان عالم، کونسلر مزمل، کونسلر عمران حسین ،ترجمان مسلم لیگ ن برطانیہ اقبال سندھو، حنا ملک ،سابق میئر سلاؤ چوہدری نذیر، سپیکر بیڈفورڈ کونسل کونسلر نواز، کونسلر مسعود، کونسلر کاشان واجد ، کونسلر ماجد ، کونسلر افتخار، سابق کونسلر راجہ ظفر اقبال ، چوہدری افتخار ، سلمان بٹ سمیت ساؤتھ ، نارتھ اور مڈلینڈز کے 30سے زائد کونسلرز ،مسیحی رہنماؤں ، برطانیہ بھر کے مختلف علاقوں سے دیگر تمام سیاسی ، کاروباری ،سماجی اور مذہبی کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ ’’پاکستان فرسٹ‘‘ عنوان کی تقریب میں ملی نغمے و افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جنگی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ شرکاء کی جانب سے پاکستان کو عزت دو،افواج پاکستان زندہ باد اور سب سے پہلے پاکستان کے نعروں سے ہال گونج اُٹھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت شریف سے بیرسٹر قاری منیر یونس نے کیا ، نفیس عرفان نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی ، شہدائے پشاور بم دھماکہ ، افواج پاکستان کے شہدا کیلئے بلند درجات اور صحافی مبین چوہدری کیلئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے اجتماعی دعائے مغفرت کروائی۔