پاکستانی ویڈیو گیمر عاطف بٹ کو ’کنگ آف آئرن فسٹ‘ کا تاج پہنایا گیا

February 08, 2023

نیدرلینڈ(نیوزڈیسک)ویڈیو گیم کے ماہر پاکستانی کھلاڑی عاطف بٹ نے نیدرلینڈ میں ہونے والے ’ٹیکن ورلڈ ٹوئر 2022 ویڈیو گیم‘ کا ٹورنامنٹ جیت کر نئے ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ کا تاج اپنے نام کرلیا۔ویڈیو گیم پروڈیوسر بندئی نامکو انٹرٹینمنٹ کے ٹیکن ورلڈ ٹوئر سیریز نے انٹرنیشنل آفلائن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ کیلئے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔واضح رہے کہ ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر مقبول اور کامیاب فائٹنگ ویڈیو گیم فرنچائز ٹیکن کا اہم حصہ ہے۔ٹیکن ورلڈ ٹوئر سیریز کا آغاز 24 جون کو 16 ریجن میں ہوا جس میں پاکستان پہلی بار خود ریجن کے طور پر فائنل ٹورنامنٹ میں فائنلز پر پہنچا جو کہ علاقائی سطح پر کوالیفائی کرنے والے 24کھلاڑیوں کیلئے ایک تقریب تھی ٹیکن ورلڈ ٹورنامنٹ 2022گلوبل فائنلز ایمسٹر ڈیم میں ہفتہ اور اتوار کو کھیلا گیا تھا۔بندئی نامکو گیم پروڈیوسر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنوبی کوریا کے کھلاڑی سانگ ہیون کے خلاف عاطف بٹ کے فائنل میچ جیتنے والے لمحات شیئر کیے گئے، جس نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی جیتی۔