اسلحے کی نمائش میں ملوث ملزم گرفتار

February 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسلحہ نماش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کارروائی کرکےصدام ولد قادر بخش کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کی ویڈیو ٹک ٹاک پر کچھ روز قبل وائرل ہوئی تھی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا