سپر لیگ کیلئے امپائرز، میچ ریفریز کا اعلان

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے لئے پی سی بی نے امپائروں اور میچ ریفری کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں علیم ڈار، رچرڈ النگ ورتھ ، مائیکل گف ، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا ہوں گے جبکہ انہیں محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید سپورٹ کریں گے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن روشن مہاناما مسلسل آٹھویں سال میچ ریفریز کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن میں علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک اور محمد انیس شامل ہیں۔