گیبرہا (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بارش نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا، جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لے کر میزبان بیٹنگ کو بڑا دھچکا پہنچایا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والے کھیل میں صرف 12.2 اوورز کرائے جاسکے۔ جنوبی افریقا نے 20 رنز پر 2 وکٹیں گنوائیں۔ ایڈن مارکرم کو اور اگلی ہی گیند پر ڈیوڈ بیڈنگھم کو آئوٹ کردیا۔