لندن (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کے جبڑے میں فریکچر کے باعث کامیاب سرجری کردی گئی۔ چیلسی کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایورٹن کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی جیرڈ برینتھ ویٹ سے ٹکرانے کے بعد وہ زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا، آپریشن کیا گیا۔ مارٹینیز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرجری کامیاب رہی ہے اور وہ چند ہفتوں میں میدان میں واپسی کی امید رکھتے ہیں۔