کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے انڈر 18، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو 30 اکتوبر کو نصیر بندہ ہاکی ا سٹیڈیم، اسلام آباد میں مدعو کر لیا،ایونٹ 20 سے 28 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب کینیڈینہاکی ٹیم اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم 8 سے 21 فروری تک اسلام آباد میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے گی ۔ ادھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے چین کی گوانگ ڈونگ مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورےپاکستان کے تفصیلی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔