• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے امن انعام پر فیفا میں اختلاف، انفینٹینو سے جواب طلب

زیورخ (جنگ نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام دینے کے فیصلے پر تنظیم کے اندر مخالفت کا سامنا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیفا کونسل کے متعدد ارکان نے انعام ختم کرنے، جبکہ بعض نے اسے سیاست دانوں سے الگ رکھنے کی تجویز دی ہے۔ معاملہ فیفا کی سماجی ذمے داری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے، جو 16 دسمبر کو دوحہ میں ہونے والے کونسل اجلاس سے قبل سفارشات پیش کرے گی۔ ٹرمپ کو یہ اعزاز دسمبر 2025 میں ورلڈ کپ ڈرا کے موقع پر دیا گیا تھا، تاہم انتخاب کے طریقۂ کار اور انعام کے قیام پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ فیفا کے مطابق کمیٹی انعام کے آغاز، طریقۂ انتخاب اور مستقبل کا جائزہ لے گی۔ دوسری جانب انفینٹینو کو ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر بھی تنقید کا سامنا ہے، جسے مخالفت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید