• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان اور سفیان مقیم ان فٹ، سعد بیگ کا ون ڈے ڈیبیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر فٹنس مسائل کے سبب شاداب خان اور سفیان مقیم سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں اسپنرز بیماری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے غازی غوری کی موجودگی میں مرزا سعد بیگ کو ون ڈے کیپ دی وہ چوتھے نمبر پر کھیلنے آئے۔ ۔ پنڈی میں وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ڈیبیو کیا۔ ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی ، عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے۔
اسپورٹس سے مزید