• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ سڈنی میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ جارجیا پلمر نے 68 گیندوں پر ناقابل شکست 85 اور میڈی گرین نے 37 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 56 رنز اسکور کیے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑے۔ آسٹریلیا نے ہدف 18.5 اوورز میں 8 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ایلیسی پیری نے 30 گیندوں پر 52 رنز بنائے، جبکہ بیتھ مونی نے 25 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔ ایک مرحلے پر آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم تھی، تاہم مڈل آرڈر کی وکٹیں تیزی سے گرنے کے بعد مقابلہ سنسنی خیز ہوگیا۔ کم گارتھ نے فیصلہ کن باؤنڈری لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔