ڈاؤ یونیورسٹی، نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ ڈینٹل کالج، ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اور ڈاکٹر عشرت العباد انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس سال 2023 کےنئے سیشن کی کلاسز کا آغاز گزشتہ روز سے ہو گیا۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں واقع ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقدہ اورینٹیشن ڈے کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ ریسرچ آج کی ضرورت ہے، ریسرچ کے میدان میں ہم اپنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں، کیونکہ ریسرچ ہی وہ ہتھیار ہے جس سے بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور علم کے نئے راستے کھلتے ہیں۔